Letter from the Prime Minister
     
     
  میرے عزیز ہم وطنو!  
     
  توانائی اور جوش و خروش سے بھرے دیوالی کے اس پوتر تہوار پر آپ سب کو میری نیک خواہشات ۔ ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کے بعد یہ دوسری دیوالی ہے ۔ بھگوان شری رام ہمیں عزت و وقار کی پیروی کرنا سکھاتے ہیں اور ساتھ ہی ہمیں نا انصافیوں سے لڑنے کا درس بھی دیتے ہیں ۔ اس کی ایک زندہ وجاوید مثال ہم نے چند ماہ قبل آپریشن سندور کے دوران بھی دیکھی تھی ۔ آپریشن سندور میں ، ہندوستان نے بھی عزت ووقار کی پاسداری کی اور ناانصافی کا بدلہ لیا۔  
     
  یہ دیوالی اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ ملک کے کئی اضلاع میں پہلی بار دور دراز کے علاقوں میں دیوالی کے دِیئے روشن کیے جائیں گے ۔ یہ وہ اضلاع ہیں جہاں نکسل ازم اور ماؤنواز دہشت گردی کو جڑ سے ختم کیا گیا ہے ۔ ماضی میں ہم نے دیکھا ہے کہ کتنے لوگ تشدد کا راستہ ترک کرکے ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل ہوئے ہیں اور ملک کے آئین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ یہ ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے ۔  
     
  ان تاریخی کامیابیوں کے بعد کچھ دن پہلے ہی ملک میں آئندہ سلسلے کی اصلاحات کا بھی آغاز ہوا ہے ۔ کم جی ایس ٹی کی شرحیں نوراتری کے پہلے دن سے لاگو ہوئیں ۔ جی ایس ٹی بچت اُتسو میں ہم وطنوں کے ہزاروں کروڑ روپے کی بچت ہو رہی ہے۔  
     
  کئی بحرانوں سے دوچار دنیا میں ہمارا ہندوستان استحکام اور حساسیت دونوں کی علامت کے طور پر ابھرا ہے ۔ آئندہ کچھ وقت میں ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بھی بننے جا رہے ہیں ۔  
     
  ایک ترقی یافتہ اور خود کفیل ہندوستان کے اس سفر میں ، ایک شہری کے طور پر ہماری اولین ذمہ داری ملک کے تئیں اپنا فرض ادا کرنا ہے ۔  
     
  آئیے ہم سودیشی کو اپنائیں اور فخر سے کہیں-یہ سودیشی ہے ۔ آئیے ایک بھارت-شریشٹھ بھارت کے جذبے کو فروغ دیں ۔ ہم تمام زبانوں کا احترام کرتے ہیں ۔ ہم صفائی ستھرائی میں یقین رکھتے ہیں ۔ ہمیں اپنی صحت کو ترجیح دینی چاہیے ۔ کھانے میں تیل کی مقدار کو 10 فیصد تک کم کریں اور یوگ کو اپنائیں ۔ یہ تمام کوششیں ہمیں تیزی کے ساتھ ترقی یافتہ ہندوستان کی جانب گامزن کریں گی۔  
     
  دیوالی ہمیں یہ بھی سکھاتی ہے کہ جب ایک چراغ دوسرے چراغ کو روشن کرتا ہے تو اس کی روشنی کم نہیں ہوتی بلکہ بڑھ جاتی ہے ۔ اسی جذبے کے ساتھ ہمیں بھی اس دیوالی پر اپنے معاشرے میں اور اپنے ارد گرد ہم آہنگی ، اشتراک اور مثبت سوچ کے دیپ روشن کرنے ہیں ۔
ایک بار پھر ، دیپوتسو کے موقع پر آپ کو بہت بہت مبارکباد۔
 
     
  آپ کا،
نریندر مودی
 
  Letter from the Prime Minister  
     
   
     
  اس خط کو اپنی پسند کی زبان میں پڑھیں  
     
 
English हिंदी ગુજરાતી ଓଡ଼ିଆ ਪੰਜਾਬੀ தமிழ் मराठी తెలుగు বাংলা മലയാളം অসমীয়া ಕನ್ನಡ اردو মণিপুরী नेपाली Khasi भोजपुरी मैथिली
 
     
     
       
 
प्रधानमंत्री श्री नरेंद्र मोदी से जुड़ें   پی ایم مودی سے جڑیں۔
नवीनतम जानकारी के लिए माईगव विज़िट करें।   تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے مائی گووملاحظہ کریں۔